Featuredاسلام آباد

بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری

کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا

اسلام آباد: اضافی سرچارج آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے لاگو ہوگا ، کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔

وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی سرکولیشن کے ذریعے اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک و دیگر صارفین سے اضافی وصولیاں 4 ماہ میں کی جائیں گی، رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی سود میں وصول کی جائے گی، اضافی سرچارج کے ذریعے رواں سال مارچ تا جون وصولیاں ہوں گی، بجلی صارین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا، اضافی وصولیوں کیلئے فی یونٹ سرچارج 3 روپے 82 پیسے ہوجائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ایک روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دی ہے، اضافی سرچارج آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے لاگو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وصولیاں 300 سے کم یونٹ والے بجلی صارفین سے نہیں کی جائیں گی، کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close