Featuredاسلام آباد

الیکشن کے انعقاد کے لیے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کے انعقاد کےلیے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 90 دن کے اندر عام انتخابات نہ ہونے پرتحریک انصاف نے وکلاء کے ساتھ ملکر آئین بچاؤ تحریک شروع کرنے پر غور شروع کردیا۔

مجوزہ آئین بچاؤ تحریک چلانے کےلیے عمران خان نے وکلاء اور سول سوسائٹی سے مشاورت شروع کردی ہے۔ تحریک کے آغاز کا اعلان عمران خان مشاورت مکمل ہونے کے بعد کسی بھی وقت کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم،عمران خان نے اس سلسلے میں وکلاء ونگ کو متحرک ہونے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی زمان پارک میں وکلاء سے حالیہ ملاقاتیں اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں وکلاء، سول سوسائٹی اور پارٹی رہنما احتجاج کریں گے۔ تحریک کے دوسرے مرحلے میں،عمران خان خود میدان میں اتریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close