Featuredپنجاب

پنجاب میں الیکشن کروانے کا فیصلہ نہ ہوسکا

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی صدارت میں لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہونے والا اجلاس ختم ،پنجاب میں انتخابات کروانے کا فیصلہ نہ ہوسکا ۔

عدالتی احکامات کی روشنی میں گورنر پنجاب کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا ۔الیکشن کمیشن کی ٹیم کے ساتھ ہونے والا مشاورتی اجلاس میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوسکا ۔

ترجمان گورنرپنجاب کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کچھ امور اور گورنر کے مشاورتی کردار کے کچھ پہلو وضاحت اور تشریح طلب ہیں،جس کے لیے قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن ،چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close