ویلنٹائن ڈے پر سنگلز کے لئے خوشخبری فلپنی میئر نے تین گنا زیادہ تنخواہ دی ، یہ لگاتار تیسرا سال ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر فلپنی میئر نے پانچ سال سے زیادہ عرصہ سنگل رہنے پر بونس تنخواہ دی۔
فلپائن کے بیچلر میئرنے 5 سال سے زیادہ عرصے سے سنگل افراد کی یومیہ اجرت تین گنا زیادہ دی ۔ میئر کے اس بونس کا مقصد یہ ہے کہ سنگل ملازمین جو کہ اضافی وقت دیتے ہیں، ان کا شکریہ ادا کرنا اور یہ ظاہر کرنا ہے کہ ان سے کوئی محبت کرتا ہے۔
میئر میٹ فلوریڈو نے غیر خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ فلپائن کے صوبہ کوئزون Quezon میں ان سنگلز کو یومیہ اجرت تین گنا دی جو کہ پانچ سال سے زیادہ عرصے سے سنگل ہیں۔42 سالہ فلپنی میئر میٹ فلوریڈوMatt Florido نے کہا، میں جانتا ہوں کہ آج وہ کس چیز سے گزر رہے ہیں، میں ان تمام سنگلز کے لیے محسوس کر رہا ہوں، جو یہ کہتا ہے کہ وہ پیدائش سے سنگل ہے۔
میئر نے کہا کہ سنگلز کو ویلنٹائن ڈے پر کوئی انہیں چاکلیٹ، پھول نہیں دے گا… اس لیے ہم نے انہیں اس قسم کی ترغیب دینے کا سوچا تاکہ وہ بھی محسوس کر سکیں کہ کوئی ان کا خیال رکھتا ہے، کوئی ان سے پیار کرتا ہے۔
یہ لگاتار تیسرا سال ہے جب فلوریڈو نے مقامی حکومت میں سنگل افراد کو بونس تنخواہ دی۔فلپنی میئر کے سنگل ہونے معیار پر 289 ملازمین میں سے، 37 ملازمین پورا اترے جنکو ویلنٹائن ڈے پراضافی تنخواہ دی گئی۔