Featuredتجارت

ملک میں توانائی کی بچت اور تحفظ کے لئے 10 سالہ قومی منصوبہ تیار

حکومت نے ملک میں توانائی کی بچت اور تحفظ کے منصوبے کیلئے عالمی بینک سے قرض لینے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں توانائی کی بچت اور تحفظ کے لئے 10 سالہ قومی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

قومی توانائی بچت منصوبہ 4 حصوں پر مشتمل ہوگا، جس میں توانائی کی بچت والی عمارتوں کی تعمیر سرفہرست ہے۔ عمارتوں میں توانائی کے استعمال میں 25 فیصد کمی سے سالانہ 291 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

منصوبے کے تحت کمرشل، صنعتی اور رہائشی عمارتوں کو بتدریج گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔ منصوبے کا پی سی ون اپریل 2023 میں منظوری کیلئے پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔ یہ منصوبے حتمی منظوری کے بعد منصوبہ جون 2033 تک مکمل ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق مجوزہ 10 سالہ قومی منصوبے پر 15 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ جس کے لئے عالمی بينک سے ساڑھے تيرہ کروڑ ڈالر قرض اور ڈیڑھ کروڑ ڈالر گرانٹ کی درخواست کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close