Featuredپنجاب

وفاقی کابینہ نے 177 ارب کے منی بجٹ کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے فنانس بل 2023ء کی منظوری دے دی۔ صدرمملکت کے اعتراض کے بعد آرڈیننس لانےکے بجائے فنانس بل کی صورت میں منی بجٹ پارلیمان سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہی طلب کرلئے گئے۔ فنانس بل منطوری کیلئے دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 170 ارب روپے سے زائد کا منی بجٹ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ہونے والی ملاقات سے بھی کابینہ کوآگاہ کیا۔

کابینہ نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کےلیے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی جبکہ سرکلر ڈیٹ منیجمنٹ پلان کی بھی منظوری دے دی۔

مجوزہ منی بجٹ میں نان فائلرز کی بینک ٹرانزیکشنز پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ حکومت لگژری اشیاء پر ٹیکس ڈیوٹی بڑھانے، بجلی گیس مزید مہنگی کرنے، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح بڑھانے اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ سمیت آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط پہلے ہی پوری کر چکا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں کفایت شعاری مہم کیلئے اقدامات کی منظوری دیدی گئی، حکومت اخراجات کی بچت کےلیے سادگی پسند پروگرام کا آغاز کرے گی۔ سرکاری امور میں سادگی اختیار کرنے کےلیے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close