الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے متعلق معاملے پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کو کم و بیش ایک ماہ ہوگیا ہے لیکن اب تک ان اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ آئین کے تحت صوبائی گورنر انتخابات کی تاریخ کے پابند ہیں لیکن دونوں صوبوں کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کےانتخابات سے متعلق موجودہ صورت حال پر غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس تقریباً دوگھنٹے جاری رہا اور اس میں مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا ۔
اجلاس کے دوران عام،انتخابات کی تاریخ دینے سے موجودہ آئینی بحران پر متعلق اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔