Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان سپر لیگ 8 کے تیسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز کو شکست

ملتان:  سلطانز نے 111 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 14 ویں اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حسنین 22، محمد حفیظ 18 محمد نواز 14، عمر اکمل 11 اور اور مارٹن گپٹل 7 رنز بنا سکے۔ کپتان سرفراز احمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز نے 111 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 14 ویں اوور میں حاصل کیا۔

سلطانز کی جانب سے رائلی روسو 78 رنز اور محمد رضوان 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close