Featuredپنجاب

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز سے ملاقات کی

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی۔

دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ 25 منٹ جاری رہی، جس کے بعد بعد شاہد خاقان عباسی میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چلے گئے۔

مریم نوازکو مسلم لیگ (ن) کا چیف آرگنائزر مقرر کئے جانے کے دوسرے ہی دن شاہد خاقان عباسی نے اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

استعفے کے بعد یہ خبریں گرم تھیں شاہد خاقان عباسی ناراز ہوکر پارٹی چھوڑ رہے ہیں، ان کے ساتھ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی ہیں۔

دوسری جانب ہر پلیٹ فارم پر شاہد خاقان عباسی پارٹی چھوڑنے کی تردید کرچکے ہیں، اس کے علاوہ مریم نواز بھی کہتی رہی ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کا نواز شریف کے ساتھ 30برس پرانا ساتھ ہے جو نہیں ٹوٹے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close