Featuredخیبر پختونخواہ

سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران اہم دہشت گرد ہلاک کردیا

سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران اہم دہشت گرد ( TTP ) کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والا دہشت گردخود کش جیکٹ پھٹنے ( Suicide Bomber ) سے مرا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان ( South Waziristan ) کے علاقے اسپنکی میں خفیہ اطلاع پر جمعرات 16 فروری کو آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران خود کش بمبار نیک رحمان محسود عرف نیکرو ہلاک ہوگیا۔ خود کش بمبار فائرنگ کے تبادلے میں خودکش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردلوگر ( افغانستان ) سے پاکستان آ یا تھا۔ ہلاک مذکورہ دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے جنگجوؤں عظمت اللّٰہ اور خیربان کا قریبی ساتھی تھا۔

دہشت گردماضی میں سیکیورٹی اداروں پر کیے گئے متعدد حملوں میں بھی ملوث رہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close