Featuredتجارت

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہونے لگی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، 1 روپے 38 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 263 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر 264.38 روپے پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کم ہوچکی ہے، 3 فروری کو انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے کی ریکارڈ سطح پر تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں ایک روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر267 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالربلند ترین سطح سے 16 روپے کم ہوچکاہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 فروری کو 283 روپے کی سطح پر تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close