Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان سپر لیگ 8 میں کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست

گلیڈی ایٹرز کےمارٹن گپٹل 67 گیندوں پر 5 چھکوں اور 12 چکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کر نمایاں رہے

کراچی: کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست، کوئٹہ نے 6 رنز سے میچ جیت لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی اور یوں اسے 6 رنز سے شکست ہوئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارٹن گپٹل 67 گیندوں پر 5 چھکوں اور 12 چکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افتخار احمد 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد 5، عمر اکمل 4 اور محمد نواز 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیسن روئے اور عبدالوحید بنگلزئی کوئی رن اسکور نہ کر سکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم اور عامر یامین نے 3،3 جبکہ محمد عامر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ایونٹ میں کراچی کنگز کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close