اسلام آباد :ملزمان نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا
وفاقی دارالحکومت مبینہ اجتماعی زیادتی کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔
اسلام آباد کے شالیمار پولیس اسٹیشن میں راوالپنڈی کی رہائشی خاتون نے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
مقدمے مiں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی امجد خان اورعامر زمان نامی افراد کے ساتھ واقفیت تھی اور وہ کئی مرتبہ نوکری کی پیشکش کرچکے تھے۔
کال سینٹر میں نوکری ختم ہونے کے بعد اس نے امجد خان اورعامرزمان سے رابطہ کیا اور نوکری کے لیے مدد مانگی۔
مدعیہ نے کہا ہے کہ 18 فروری کو امجد خان نے اسے بلایا۔ جہاں عامر زمان بھی ساتھ تھا۔ ملزمان پہلے گاڑی میں بٹھا کر گھماتے رہے اور نازیبا حرکات شروع کر دیں۔
شور مچانے پر ملزمان نے گاڑی سیکٹر ایف11 میں واقع فلیٹس کی عقبی طرف ویرانے میں روکی، ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس کے بعد انہوں نے گاڑی میں ہی زیادتی کی۔
چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر ایف 9 کے پارک میں ایک لڑکی کو 2 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں ملزمان مقابلے میں مارے گئے۔