Featuredخیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا پنجاب اسمبلی انتخابات؛الیکشن کمیشن میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئین اور قانون میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ کمیشن دے گا۔

خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے بھجوائے گئے خط اور 9 اپریل کو عام انتخابات کروانے کی ہدایت پر غور کیا گیا، تاہم مشاورتی اجلاس میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامہیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ہر وقت آئین اور قانون کے تحت 90 دن میں الیکشن کرانے کیلئے تیار رہتا ہے، آئین اور قانون کے مطابق بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ کرتے رہیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آئین اور قانون میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ،کمیشن دے گا، مجاز اتھارٹی کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد کمیشن فوری شیڈول دے کر انتخابات کروانے کا پابند ہے۔

الیکشن،کمیشن نے اپنے اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ اجلاس میں صدر مملکت کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد اجلاس میں تفصیلی غور کیا گیا، اٹارنی جنرل اور دیگر قانونی ماہرین سے مزید رہنمائی لینے کافیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشاورت کے لیے 2 آئینی و قانونی ماہرین کا انتخاب کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں الیکشن،کمیشن نے رہنمائی کے لیے اٹارنی جنرل کو کل مشاورت کی دعوت دے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close