ترکیہ میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاٖی وائرل ہورہی ہے۔
6 فروری کو ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلہ آیا تھا جس میں 50 ہزار افراد لقمہ اجل بنے تھے، دونوں ممالک ابھی اس تباہی سے پہنچنے والے صدمے سے نہیں نکلے کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات ایک اور تباہ کن زلزلہ آیا۔
ترکی کے جنوبی صوبے ہاتائے اور شمالی شام میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 شدت ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے اور اس کے ساتھ ہی علاقے میں ایک مرتبہ خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ مزید زلزلوں کے اندیشے کے پیش نظر لوگوں کو کثیر المنزلہ عمارتوں مں جانے سے گریز کرنے کی تلقین کررہے ہیں۔
زلزلے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ یہ ویڈیو ایک سڑک کے کنارے موبائل سے بنائی گئی ہے، اس میں واضھ طور پر دیھا جاسکتا ہے کہ زلزلے سے ناصرف زمین بلکہ گاڑیاں بھی ہل رہی ہیں۔
https://twitter.com/HispanatoliaEN/status/1627751310912102405?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1627751310912102405%7Ctwgr%5Ec3f34b1142ed105cf1e8756cb558cd6affd409d8%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40016357
ترک مانیٹر کندیلی کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکی کے ضلع سمندگ میں تھا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے جھٹکے شام، اسرائیل، عراق، لبنان اور فلسطین میں محسوس کیے گئے۔