Featuredاسلام آباد

جیل بھرو تحریک کے اصل مقاصد امن وامان کی صورتحال متاثر کرنا ہے

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک، رانا ثناء اللہ نے بھی اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد:  قانون توڑنے والوں کے خلاف شواہد اکٹھے کئے جائیں جبکہ خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جیل بھرو تحریک میں خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کی ہدایت جاری کردی، قانون توڑنے والوں کیخلاف شواہد اکٹھے کرکے عوام کے سامنے لانے کا حکم بھی دیدیا۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تناظر میں صورتحال پر بریفنگ دی گئی،اس موقع پروزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کے اصل مقاصد ڈرامہ رچانا، امن وامان کی صورتحال متاثر کرنا اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے

انہوں نے ہدایت کی کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف شواہد اکٹھے کئے جائیں جبکہ خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا، قانون توڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا،اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ امن دشمنوں کا ریکارڈ رکھا جائے اور اسے ان کے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں واضح کیا جائے گا،تمام صورتحال کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close