وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آج بروز بدھ 22 فروری کو اہم پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آج بروز بدھ 22 فروری کو اہم پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے پریس کانفرنس کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کی جانب سے ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بات کی جائے گی۔
صدر کی جانب سے صوبائی الیکشن کی تاریخ دینے پر بھی وزیراعظم شہباز شریف بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ترکیہ زلزلہ متاثرین کی بحالی اور پاکستان کی جانب سے دی گئی امداد پر وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ جب کہ عدالتوں میں جاری کیسز اور چیئرمین نیب کے مستعفیٰ ہونے پر بھی بات کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس آج شام 4 بجے وزیر اعظم ہاؤس سے براہ راست نشر کی جائے گی۔
الیکشن کی تاریخ اور ن لیگ
واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کیلئے 9 اپریل بروز اتوار کا دن مقرر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن شیڈول جاری کرنے کی تاریخ دی تھی۔