Featuredسندھ

ڈرپوک عمران عدالتوں میں ضمانتوں کے لیے درخواستیں دائر کر رہا ہے: شرجیل میمن

کراچی: ان کے لانگ مارچ، دھرنے اور تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا بھی شوق پورا کرلے

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا عمران خان نے لاہور میں خود گرفتاری پیش کردی؟، ڈرپوک عمران عدالتوں میں ضمانتوں کے لیے درخواستیں دائر کر رہا ہے، نوجوانوں کو جیل بھیج کر ملک کے مستقبل کے خلاف سازش کررہا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انتشار خان ملک میں بے یقینی کی صورتحال برقرار رکھنا چاہتا ہے، عمران خان کے اپنے بچے لندن میں سیرسپاٹے کر رہے ہیں، قوم کے بچوں کو حالات خراب کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے، عمران خان بلیک میلنگ کے حربہ استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لانگ مارچ، دھرنے اور تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا بھی شوق پورا کرلے، سندھ کی جیلوں میں ان کی مہمان نوازی کے انتظامات مکمل ہیں، اگر جیل کم پڑ گئے تو رانی کوٹ میں خصوصی جیل قائم کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close