کراچی پولیس نے لڑکا بن کر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی کی بلدیہ ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے کے معاملے میں ایک لڑکے کو گرفتار کیا لیکن تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ وہ لڑکا نہیں بلکہ لڑکی ہے جو لڑکے کا روپ دھار کر گھومتی پھرتی تھی۔
پولیس نے لڑکی کا ثمرین بتایا ہے اور اس نے پولیس کے سامنے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
بلدیہ ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی عام طور پر شہر کے پوش علاقوں میں کارروائی کرتی تھی اور اس میں اس کے دیگر ساتھی بھی ملوث ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
18 سالہ ثمرین نے پولیس کو بتایا کہ وہ اتحاد ٹاؤن ہی کی رہائشی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرکے اس کے پرزہ جات نکال کر بیچتی ہے۔
اس کے علاوہ ثمرین خود بھی موٹر سائیکل رائیڈر ہے، اس لئے اسے عام لوگوں کے مقابلے میں موٹر سائیکل سے متعلق زیادہ معلومات ہے۔