Featuredپنجاب

نوجوان نہیں سرمایہ کار قرضے معاف کرواتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں بلاجواز کئی سو ارب روپے کے قرضے معاف کئے جاچکے ہیں۔

اسلام آباد میں یوتھ لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے 2013 میں نوجوانوں کے لیے قرضوں کی اسکیم کا اجراء کیا، اسکیم کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کو اربوں کے قرضے دیے گئے، اسکیم سے ملک اورنوجوانوں کو بے پناہ فائدہ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بلاجواز کئی سو ارب روپے کے قرضے معاف کئے جاچکے، نوجوان قرض لے کر دیانتداری سے کماتے ہیں اور واپس بھی کرتے ہیں، نوجوان نہیں سرمایہ کار قرضے معاف کرواتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم یوتھ لون اسکیم کا آغاز پنجاب سے کیا گیا تھا، کسان اسکیم اور تمام دوسرے ایسے پروگرامز کی ریکوری 99 فیصد رہی ہے، پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں نے قرضے لے کراس سے کاروبار کرکے بتایا کہ یہ کسی سے کم نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت مشکلات سے گزر رہی ہے، ایک لاکھ لیپ ٹاپ سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اورآزاد کشمیرکے نوجوانوں کو دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close