Featuredپنجاب

جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کیلئے عدالت سے رجوع 

ہائیکورٹ رہنماؤں کو حبس بے جا سے بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم دے

لاہور: جیل بھرو تحریک میں تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں کے اہل خانہ نے رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے اہل خانہ کی جانب سے رہائی کے لیے دی گئی درخواستوں پر سماعت کل جمعہ کے روز ہوگی۔

شاہ محمود قریشی اعجاز چوہدری، اسد عمر. ولید اقبال سمیت دیگر کے اہل خانہ نے رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور بیٹی نے اپنے والد کی کی رہائی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بدھ کو لاہور سےپولیس نے حراست میں لیا اور ہمیں نہیں بتایا جا رہا کہ ہمارے رہنما کہاں ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو حبس بے جا سے بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close