Featuredاسلام آباد

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف سے اہم ملاقات کی

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف سے اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق آج بروز جمعہ 24 فروری کو ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس پاکستان (آئی ایس آئی) لیفٹننٹ ندیم انجم اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔

اہم ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ آج ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی آئی ایس آئی دورہ افغانستان پر کمیٹی کے شرکا کو بریفنگ دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close