Featuredپنجاب

شہباز شریف کا مشیر ہوتا تو کہتا حکومت نہ لو : چوہدری نثار

 شہباز شریف کو کہتا اگر حکومت لو تو صرف 3، 4 دن کے لیے اور انتخابات کا اعلان کردو۔

میڈیا سے گفتگو میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں تنقید کی سیاست میں نہیں پڑوں گا، شہباز شریف کا مشیر ہوتا تو ان سے کہتا کہ حکومت نہ لو۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کہتا اگر حکومت لو تو صرف 3، 4 دن کے لیے اور انتخابات کا اعلان کردو۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ اس وقت اور 71ء کی صورتحال میں بڑا فرق ہے، اس وقت صرف ایک بھارت دشمن تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مشکلات ہیں، بروقت انتخابات نہ ہوئے تو ان میں مزید اضافہ ہو گا، میں الیکشن آزاد حیثیت میں لڑوں گا۔
سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں غیر متنازع انتخابات ہونے چاہئیں، انتخابات 2 ماہ آگے یا پیچھے بعد کی بات ہے مگر غیر متنازع ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی متنازع الیکشن پاکستان کی تباہی کا موجب بنے، غیر متنازع انتخابات کے لیے غیر متنازع نگراں حکومت ہونی چاہیے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت ہر پارٹی کے اتفاق سے بنے، ضمنی انتخابات پہلے ہوں، صوبائی یا جنرل الیکشن اس سال ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close