خلا میں پھنسے عملے کو واپس لانے کےلیے روس نے سویوز ریسکیو جہاز کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیج دیا۔
روسی نیوزایجنسی کے مطابق سویوز قازقستان کے اسپیس سینٹر سے عالمی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ مشن خلائی اسٹیشن پر پھنسے عملے کو زمین پرواپس لائے گا۔
ریسکیو مشن کے تحت عالمی خلائی اسٹیشن میں موجود اس عملے کو زمین پر واپس لایا جائے گا جن کے کیپسول کا کولنگ سسٹم خراب ہوچکا ہے۔
عالمی خلائی اسٹیشن پر موجود خلانوردوں کا مشن مارچ میں مکمل ہونا تھا مگر وہاں موجود عملے کا اصل کیپسول خراب ہوگیا جس کے باعث کولنگ سسٹم لیک کرگیا ہے۔ خلانوردوں کو اسی مہینے زمین پر واپس لایا جائے گا۔