Featuredپنجابکھیل و ثقافت

پچیس کروڑ کی رقم پی سی بی خود ادا کرے گا: پنجاب حکومت

لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کیلیے پی سی بی کو 25 کروڑ روپے دینے سے صاف انکار کردیا۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدرات پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کیلیے مانگے جانے فنڈز پر بات کی گئی۔

پنجاب کابینہ نے پی ایس ایل کے لیے پچیس کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی اور فنڈ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر اب تک 45 کروڑ روپے کے اخراجات کرچکی ہے، پچیس کروڑ کی رقم پی سی بی خود ادا کرے گا۔

پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے حتمی فیصلے سے پی سی بھی کو اگاہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close