غریب دیوالیہ ہوگیا اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے اہم اتحادی رہنما شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرےگی تو ملک میں معاشی اور اقتصادی استحکام آئےگا، 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے۔
سپریم کورٹ آئین اورقانون کی بالادستی قائم کرےگی توملک میں معاشی اوراقتصادی استحکام آئےگا90روزمیں انتخاب آئین اورقانون کی ریڈلائن ہےPDMفیصلہ کرلے انتخاب میں جاناہےیااحتساب یاعذاب میں دیکھناہوگاکہ ملک کوسول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لےکرجارہاہےاب عدالتوں پرحملہ ہواتولگ پتاجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 26, 2023
پی ڈی ایم (PDM) فیصلہ کرلے انتخاب میں جانا ہے یا احتساب میں۔دیکھنا ہوگا کہ ملک کو سول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لےکر جارہا ہے اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو ’’لگ پتا جائے گا‘‘۔
مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں 42 فیصد مہنگائی بڑھ گئی جب کہ جھانسی کی رانی کا 18 گاڑیوں کا شاہانہ سیکورٹی اسکواڈ بڑھ گیا۔
42فیصد مہنگائی بڑھ گئی جھانسی کی رانی کا18گاڑیوں کاشہانہ سیکورٹی سکوارڈبڑھ گیاغریب ڈیفالٹ ہوگیاہےملک ڈیفالٹ ہونےکےدہناےپرہےساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں سپریم کورٹ کافیصلہ ہی ملک بچاسکتاہےحکمران سپریم کورٹ کوتقسیم کرکے1997کیتاریخ دہرانہ چاہتےہیں لیکن ناکام ہوں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 26, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب ڈیفالٹ ہوگیا ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونےکے دہانے پر ہے، ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ملک بچاسکتا ہے، حکمران سپریم کورٹ کو تقسیم کرکے 1997 کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے۔