Featuredپنجاب

یاسمین راشد کی سربراہی میں پی ٹی آئی کا سینٹرل جیل کے باہر احتجاج

جیل بھرو تحریک کے پانچویں دن پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آج گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی تحریک کے پانچویں روز گوجرانوالہ سے گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے 10 عہدیدار اور 200 کارکن گرفتاریاں پیش کریں گے، اس سلسلے میں کارکن پی ٹی آئی گوجرانوالہ سٹی کے صدر خالد عزیز لون کی رہائش گاہ پر جمع ہونا شروع ہوئے۔

یاسمین راشد کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن سینٹرل جیل پہنچے جہاں وہ احتجاج کررہے ہیں

گرفتاریوں سے متعلق اعداد و شمار
پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ ہفتے (22 فروری سے) اپنی جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا تھا۔ جیل بھرو تحریک کے پہلے دن لاہور سے شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی اور اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاریاں دیں۔

لاپور کے بعد راولپنڈی سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے گرفتاریاں دی گئیں لیکن ملتان اور پشاور سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور سے 80 جب کہ راولپنڈی سے 41 رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاری دی۔

گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی اور اعظم خان سواتی سمیت کئی رہنماؤں کی ضمانت کے لئے درخواستیں بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close