Featuredکھیل و ثقافت

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 90 پر ڈھیر کردیا

لاہور: قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز نے یکطرفہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پردوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 45 رنز اسکور کیے، فخر زمان نے 36 اور سیم بلنگز نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔
اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے تین اور شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں اسلام آباد کا کوئی بھی کھلاڑی لاہور کے بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 90 پر آؤٹ ہوگئی۔
رحمان اللہ گرباز 23 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ لاہور کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے تین جبکہ سکندر رضا اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔
پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 5 میچز میں سے 4 جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز میں سے 3 میچز جیت کر تیسرے نمبر پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close