توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ عمران خان کے وکیل نے کہا تھا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر وہ حاضر نہیں ہو سکیں گے۔ تاہم عدالت نے ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی اور محفوظ فیصلہ سنادیا ہے ۔
عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جب تک وہ پیش نہیں ہوں گے اس وقت تک یہ وارنٹ رہیں گے ۔ سات مارچ تک کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو احکامات جاری کیے جاسکتے ہیں کہ ان کو گرفتار کرکے لایاجائے ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ یہاں پر موجود وکلا بھی کیس دیکھ رہے ہیں ، جس کے بعد بارہ بجے کا وقت دیا گیا ۔ جس کے بعد عمران خان کے وکیل نے کہا تھا کہ پانچ روز کے لیے سماعت ملتوی کردی جائے اس کے بعد ایڈیشنل جج کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج و کار سرکار میں مداخلت اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئی ہیں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان ( Imran Khan ) آج بروز منگل 28 فروری کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ چار عدالتوں میں ان کی طلبی کا حکم جاری ہوا، جب کہ عمران خان کی جانب سے ایک کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔
عمران خان اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو اس موقع پر پارٹی کارکنان کی جانب سے نعرے بھی لگائے گئے۔
بینکنگ کورٹ، کیس نمبر ایک عمران خان کی اسلام آباد کے بینکنگ کورٹ آمد پر جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کا آغاز ہوا تو عمران خان کے وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت پر صفائی پیش کی گئی۔ عدالت نے درخواست پر کچھ دیر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
اس موقع پر حامی وکلا اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی، جس پر جج نے بار بار کمرہ عدالت میں خاموش رہنے کا بھی کہا گیا۔ قبل ازیں عمران خان کی پیشی کے موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد بھی جوڈیشل کمپلیکس میں موجود رہی۔
پارٹی رہنما بھی عمران خان کے استقبال کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید عمران خان کی گاڑی کی چھت پر سوار تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد حفاظتی حصار توڑ کر عدالتی احاطے میں داخل ہوگئی، پارٹی کارکنوں کی جانب سے کمپلیکس کے اندرونی حصے میں ہنگامہ آرائی بھی کی گئی۔