Featuredتجارت

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ اکہتر پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ اکہتر پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

کے الیکٹرک نے جنوری کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی مد میں بجلی 2 روپے 69 پیسے مہنگی جب کہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی میں 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین کے لئے جنوری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایف سی اے اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نیپرا نے ملک کے دیگر علاقوں کے لئے بھی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی اور 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close