Featuredگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ججز تعیناتی:عدالت نے مقدمہ کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کردیا

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ میں ججز تعیناتی سے روک دیا۔

عدالت نے مقدمہ کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کر دیا۔

گلگت بلتستان اپیلیٹ کورٹ میں ججز تعیناتی کے خلاف وزیراعلی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کا مزید مہلت دینے کی استدعا کی۔

وزیراعلی گلگت بلتستان کے وکیل مخدوم علی خان نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے مقدمہ زیرالتواء ہے۔ کیس عدالت میں ہے پھر بھی ججز کی تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ایک دو ہفتے تعیناتیاں نہ بھی ہوں تو کچھ نہیں ہوگا۔ ججز چارج سنبھال چکے ہیں انہیں نوٹس دینے کی قانونی حیثیت آئندہ سماعت پر طے کریں گے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ ججز کو نوٹس کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

گلگت بلتستان اپیلیٹ کورٹ میں تعینات ججز کو کو بذریعہ رجسٹرار نوٹس بھی جاری کر دیا۔

عدالت نے مقدمہ کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close