عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ملک ایک نئے بحران میں داخل ہوجائے گا۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ملک ایک نئے بحران میں داخل ہوجائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں سیاسی طور پر سمجھتا ہوں کہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں، چیف جسٹس صاحب کو پتہ ہے کہ کراچی کی بندرگاہ پر 10 ہزار کنٹینرز موجود ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ آج پاکستان کی جہوری تاریخ کا اہم ترین دن ہے، اس سے ملک کو معاشی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی استحکام ملے گا یا ملک سیاسی انتشارو خلفشار میں چلا جائے گا۔
آج پاکستان کی جمھوری تاریخ کااہم ترین دن ہےمعاشی سیاسی سماجی اقتصادی استحکام ملےگایاملک سیاسی انتشارخلفشارمیں چلاجائےگاسیاسی عدم استحکام کی وجہ سےIMFنے98جیسی4مزیدسخت شرائط کامطالبہ کردیاہےموڈیزنےریٹنگ بھی کم کردی اورڈیفالٹ کے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی سیلز ٹیکس بھی17سے18فیصدکردیاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 1, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ملک 98 کے حالات میں جارہا ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے IMF نے 98 جیسی 4 مزید سخت شرائط کا مطالبہ کردیا ہے، سیلز ٹیکس بھی 17 سے 18 فیصد کردیا ہے۔
ایل پی جی بجلی مہنگی اورپیٹرول نایاب ہونےجارہاہےپاکستان غریب کےلیےبڑی جیل اورڈیتھ زون بنتا جا رہا ہےکوئی سمندرکوئی سڑک پراورکوئی گھرپربھوک کامارامررہاہے10مہینے میں حکومت کی کوئی کاکردگی سوائےاپنےکیس ختم کرانے کےنہیں ججوں کوتقسیم کرنےکی1998کی سازش ہورہی ہےملک98کےحالات میں جارہاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 1, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ایل پی جی اور بجلی مہنگی جب کہ پیٹرول نایاب ہونے جارہا ہے۔ پاکستان غریب کے لیے بڑی جیل اور ڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے