Featuredاسلام آباد

عمران خان کی جیل بھرو تحریک معطل کرنے پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کا جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان

او بھائی!کون سی جیل بھرو تحریک؟مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا،تحریک اب شروع ہوگی جب تم جرائم پر جیل جاؤ گے

عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کو معطل کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’تحریک اس وقت شروع ہوگی جب تم جرائم پر جیل جاؤ گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین کا تحفظ تمہارا فرض تھا جب تم نے عالمی سازش کے جھوٹ سے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کروائی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئین شکن فارن ایجنٹ توشہ خان چور کا کٹہرے میں نہ آنا آئین اور قانون کا مذاق ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close