Featuredاسلام آباد

آج ملک میں آئین کی بالادستی کا بول بالا ہوا : چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کرانے کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف نے یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آج ملک میں آئین کی بالادستی کا بول بالا ہوا، جمعہ کو ملک میں یوم تشکر منایا جائے گا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ تمام وفاقی اور صوبائی ادارے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں، وفاق الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے، عدالت انتخابات سے متعلق یہ درخواستیں قابل سماعت قرار دے کر نمٹاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close