Featuredکھیل و ثقافت

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز شکست دے دی

 2 رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد پشاور کا شاندار کم بیک

راولپنڈی: 2 رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد پشاور کا شاندار کم بیک، کراچی کو 198 کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا سکی اور اسے 24 رنز سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔

پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔

راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں محمد عامر نے اپنے پہلے اوور میں محمد حارث اور بابر اعظم کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔

تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں ٹام کوہلر، حسیب اللہ خان اور روومین پاویل نے بالترتیب 56، 50 اور 64 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو پہنچنے والے ابتدائی نقصان سے باہر نکالا اور اسکور بورڈ پر 198 رنز کا ہدف سجا دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4 اور تبریز شمسی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close