Featuredاسلام آباد

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا : اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری

وفاقی کابینہ ( Federal Cabinet ) کا اہم اجلاس آج بروز جمعرات 2 مارچ کو اسلام آباد ( Islamabad ) میں ہوگا۔ اہم اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دن گیارہ بجے شروع ہوگا۔ اجلاس میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی، بجلی کی لائن لاسز اور چوری پر پاور ڈویژن حکام کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

توانائی بچت پلان پر بریفنگ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔ اجلاس کے شرکا سپریم کورٹ کے انتخابات ازخود نوٹس کیس کے فیصلے پر مشاورت بھی کریں گے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی نیشنل کلین ایئرپالیسی بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ میں آفیشل وقت کے بعد کمرشل علاقوں میں بجلی کی قیمت دوگنا کرنے کی تجویز پیش ہوگی، جب کہ قومی کلین ائیر پالیسی کابینہ میں ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 6 جنوری کے فیصلوں کی توثیق بھی آج ہونے والےاجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کا بل کابینہ میں وفاقی کابینہ کےاجلاس میں پیش ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close