Featuredاسلام آباد

پاکستانی اداروں کے خلاف بیانات ، عمران خان بھارت کی آنکھ کا تارا بن گیا ، میجر ( ر) گوروآریا

تعریف تووہ ہوتی ہے جو دشمن بھی کرنے پر مجبور ہوجائے ، ہمیشہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی ریٹائرڈ میجر گورو آریا بھی پاکستانی قوم کو متحد رکھنے کے لیے پاک فوج کی تعریف پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

گورو آریا نے پاکستان آرمی کو ایک طاقتوراور پروفیشنل ادارہ قراردیا ہے جس نے تمام قوم کو ایک لڑی میں پرو رکھا ہے۔ میجر گوروآریا نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی قومی اداروں کے خلاف بیان دیکر اپنی ہی فوج کا نقصان کررہے ہیں، اس لیے بھار ت کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

کیونکہ بھارت کا کام عمران خان اچھے انداز میں کررہے ہیں ۔عمران خان اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے با ت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’‘ اگر پاکستان کی آرمی مضبوط ہوگی توپاکستان کے پاس کم سے کم ایک ادارہ ایسا ہے جو مضبوط ہوگا۔

پاکستانی آرمی صرف فوج ہی نہیں ہے بلکہ وہ ایک گلیو(گوند) ہے جس نے پاکستان کو جوڑ کر رکھا ہے ۔ اس وقت پاکستان میں ایک ہی کریڈیبل ادارہ ہے اور وہ پاکستان آرمی ہے ۔انہوں نے پھر زور دیکر کہا کہ وہ فوج ہے ہی نہیں وہ گوند ہے جس نے سب کو اکھٹا کررکھا ہو اہے۔

گٓورو آریا نے مزید کہا کہ ’’آپ ہمیں دشمن کہتے ہو تو ہم آپ کو دشمن کہتے ہیں ، لیکن آپ کے اندر والا بندہ بنا پیسے خرچ کرے ،خود اندر( پاکستان کو ) اتنا نقصان پہنچا رہا ہے ،یہ بہت بڑی چیز ہے ۔

سب پاور کے لیے کام کرتے ہیں سب کی قیمت ہوتی ہے ۔ عمران خان کی قیمت اس کی انا ہے ، وہ یہ نہیں ہے کہ وہ بھار ت سے پیار کرتا ہے مگر وہ پاکستان سے بھی پیا رنہیں کرتا ۔ عمران خان کی انا اور گھمنڈ پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہے اور بھارت کے لیے فائدہ مند ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close