Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان سپر لیگ 8 میں کراچی کنگز کی چھٹی شکست

یونائیٹڈ نے اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی : اس شکست کے بعد کراچی کنگز کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات ختم ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا تھا۔

شرجیل خان صرف 8 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر بولڈ ہو گئے، روسنگٹن بھی 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ طیب طاہر 19 اور شعیب ملک 12 رنز بنا سکے۔

عماد وسیم 54 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 92 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عرفان خان نیازی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے اعظم خان ناٹ آؤٹ 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فہیم اشرف 41، ایلکس ہیلز 34، ریسی وین ڈر ڈوسین 22 اور کولن منرو 11رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آصف علی نے دو گیندوں پر 10 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close