پی ایس ایل میں نمائشی ویمنز کرکٹ میچ کیلئے دو ٹیموں کا اعلان
ایمازون ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف اور سپر ویمن ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کریں گی
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے ویمن میچز کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کردیا گیا۔
ایمازون اور سپر ویمن ٹیموں میں 10 غیر ملکی خواتین کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ان کا تعلق سری لنکا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ سے ہیں۔
نمائشی میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 18۔ 18کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔
ایمازون ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف اور سپر ویمن ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کریں گی۔ دونوں ٹیموں میں پانچ پانچ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں، ہر ٹیم کو پانچ میں سے زیادہ سے زیادہ چار یا کم از کم تین غیر ملکی کھلاڑی پلیئنگ الیون میں شامل کرنا ہوں گے۔
⭐ – ⭐
Amazons and Super Women squads for the Women’s League exhibition matches
Who are you most excited to see in action in Rawalpindi❓
Read more ➡️ https://t.co/WAbpRNY4m4#LevelPlayingField pic.twitter.com/a6dwzDKG4O
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 4, 2023
اس کے علاوہ ہر ٹیم کو ایک ایک ایمرجنگ یا انڈر 19 ٹیم کی کھلاڑی کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنانا ہوگا، خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔