عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکمران اقتدار کے مے خانوں میں مدہوش 100 جوتے بھی کھائیں گے اور 100 پیاز بھی۔
اپنی ٹوئٹ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نےعام معافی اور سمجھوتے پر آمادگی کا اہم بیان دیا ہے۔ 72 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرکے صوبائی اسمبلی کے ساتھ مل کر الیکشن کرایا جائے۔
عمران خان نےعام معافی اورسمجھوتےپرآمادگی کااہم بیان دیاہے۔72گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرکےصوبائی اسمبلی کےساتھ مل کرالیکشن کرایاجائے۔فضل الرحمان رشتہ دار گورنر کوقربانی کا بکرا بنانےجا رہا ہے۔اس کے پاس اگرسپریم کورٹ کاحکم نامہ کھولنےکاوقت نہیں ہےپھرآرٹیکل6بھی زیادہ دور نہیں ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 5, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان رشتہ دار گورنر کو قربانی کا بکرا بنانے جا رہے ہیں۔ اس کے پاس اگر سپریم کورٹ کا حکم نامہ کھولنےکا وقت نہیں ہے پھر آرٹیکل 6 بھی زیادہ دور نہیں ہے، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری الیکشن کے لئے تیار ہے لیکن مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف الیکشن سے فراری ہیں۔
ہائیکورٹ سےمزیداہم فیصلے آئیں گےحکمران اقتدارکےمیخانوں میں مدہوش100جوتے بھی کھائیں گے100پیاز بھی اورالیکشن بھی کروائیں گےملک پرآسیب کےساۓبڑھ رہےہیں یہ نہ ہونظریہ ضرورت کاجن بوتل سےباہرآجائےاورسب ہاتھ ملتےرہ جائیں۔بلاول اورشہبازبےمقصد دورےکر رہے ہیں2بجےلاہورمیں پریس کانفرنس کرونگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 5, 2023
اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ ڈالر والے حج کریں گے اور روپے والے لائن میں لگیں گے، پاکستان مصر اور سری لنکا ایک لائن میں آگئے ہیں، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا کیس شیڈول میں نہیں رکھا اور نہ ہی کوئی پڑوسی ملک مدد دینےکو تیار ہے۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ سے مزید اہم فیصلے آئیں گے، حکمران اقتدار کے مے خانوں میں مدہوش 100 جوتے بھی کھائیں گے اور 100 پیاز بھی۔
زرداری الیکشن کیلئے تیار ہےفضل الرحمان اور شہباز الیکشن سے فراری ہےڈالروالےحج کرینگےروپےوالےلائن میں لگیں گےپاکستان مصر اورسری لنکاایک لائن میں آگئےہیںIMFکے ایگزیکٹوبورڈ نےپاکستان کاکیس شیڈول میں نہیں رکھااورنہ ہی کوئی پڑوسی ملک مدد دینےکوتیار ہےساری قوم سپریم کورٹ کےساتھ کھڑی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 5, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ملک پر آسیب کے ساۓ بڑھ رہے ہیں، یہ نہ ہو نظریہ ضرورت کا جن بوتل سے باہر آجائے اور سب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔