Featuredاسلام آباد

عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی سنارہاہےوہ جھوٹ ہے،راناثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جب حکومت فیصلہ کرے گی تو عمران خان کی گرفتاری کوئی مشکل کام نہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان پرکوئی قاتلانہ حملے کا معاملہ نہیں ہے وہ قاتلانہ حملے کی جھوٹی کہانی سنا رہے ہیں۔ عمران خان بزدل انسان ہے، گرفتاری سے بچنے کے لئے بہانے کررہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت کا موقف ہے عمران خان کو عدالتوں سے نااہل ہونا چاہیے، عمران خان کے خلاف عدالتوں میں کیسز ہیں، انہیں عدالتی فیصلوں سے گرفتار ہونا چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جب حکومت فیصلہ کرے گی تو عمران خان کی گرفتاری کوئی مشکل کام نہیں، عمران خان کو 25 مئی کو گرفتار کیا جاسکتا تھا، انہیں اس وقت بھی گرفتار کیا جاسکتا تھا جب وہ اسلام آباد میں پیشی کے لیے آئے تھے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ایسے الیکشن ہونے چاہییں جن کے بعد ملک بہتری کی طرف جائے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور حالات بھی سامنے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close