Featuredاسلام آباد
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کی قسط کے معاملے پر اہم ورچوئل مذاکرات
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کی قسط کے معاملے پر اہم ورچوئل مذاکرات آج ہورہے ہیں۔
مذاکرات میں میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیزکے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں اسٹاف لیول معاہدے کیلئے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخطوں کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں بیرونی فنانسنگ اور پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، آئی ایم ایف کو چین سے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی منظوری سے آگاہ کیا جائے گا۔
مذاکرات کے دوران کابینہ کی منظوری سے سیکڑوں لگژری اشیاء پر 25 فیصد جی ایس ٹی لگانے کے فیصلے، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے، 170 ارب روپے کے منی بجٹ کی منظوری سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔