عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن ملتوی کرنے کے لیےکچھ بھی کرسکتی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر پابندی اور گرفتاری کے لئے پولیس بھجوانے سے معلوم ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم کے نزدیک اس ملک کا مسئلہ مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اور پابندی ہے۔
عمران خان پرجو پابندی لگائی گئی اوراسکی گرفتاری کیلئےجو پولیس بھیجی گئی اس سےمعلوم ہوتاہےPDMکےنزدیک اس ملک کامسئلہ مہنگائی اورمعاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اورپابندی ہےنوازشریف مہنگےسٹوروں کےچکرلگارہاہےغریب سستےبازار میں دھکےکھارہا ہے۔الیکشن شیڈول بھی اس ہفتے آجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 6, 2023
آخربلورانی کوسیلاب زدگان یادآگئےالیکشن میں حصہ لینےاوروزارتوں سےنکلنےکااعلان بھی کردیاعنقریب امریکہ کاچوتھادورہ کریں گےپاکستان میں جھمکا اورٹھمکا کی سیاست ختم ہوگئی ہےPDM الیکشن التوا کےلیےکچھ بھی کرسکتی ہےARYپرپابندی کی مذمت کرتا ہوں 4بجے عمران خان سےملاقات کےبعد میڈیاٹاک کرونگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 6, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف مہنگے اسٹوروں کے چکر لگارہے ہیں اور غریب سستے بازار میں دھکےکھارہا ہے۔
شیخ رشیدنے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن ملتوی کرنے کے لیےکچھ بھی کرسکتی ہے، الیکشن شیڈول بھی اسی ہفتے آجائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو آخر کا سیلاب زدگان یاد آگئے، الیکشن میں حصہ لینے اور وزارتوں سے نکلنے کا اعلان بھی کردیا، وہ عنقریب امریکا کاچوتھا دورہ کریں گے۔