سعودی حکومت کے سینٹرل بینک (ساما) نے رمضان المبارک، عیدا لفطر اور عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بینک، ان کی شاخوں اور رقوم کی ترسیل کے مراِکز کے اوقات کار جاری کردیے گئے ہیں۔
عرب اخبار کے مطابق ساما کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک ہوں گے۔ بینکوں کی تمام شاخوں کے اوقات کار یہی ہوں گے۔
ان کے علاوہ رقوم کی ترسیل کے دیگر مراکز صبح ساڑھے نو سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عیدا لفطر کی تعطیلات کے حوالے سے بتایا کہ پیر 17 اپریل 2023 ( 26 رمضان) کی ڈیوٹی کے بعد بینکوں میں تعطیلات کا آغاز ہوگا۔ منگل 25 اپریل(5 شوال) کو بینک دوبارہ کھلیں گے۔
عیدالاضحی کی تعطیلات جمعرات 22 جون 2023 (4 ذولحجہ) کو ڈیوٹی ختم ہونے پر تعطیلات شروع ہوں گی۔ اتوار 2 جولائی (14 ذولحجہ) کو بینک دوبارہ کھلیں گے