منی لانڈرنگ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی دو رکنی خصوصی ٹیم چیئرمین پاکستان تحریک عمران خان کے گھر پہنچی۔
نیب کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کروانے پہنچی، ابتدائی طور پرنیب کی ٹیم کو عمران خان کے گھر تک رسائی نہ مل سکی تاہم بعد میں نیب ٹیم نےعمران خان کوممنوع فنڈنگ کے حوالے سے نوٹس وصول کروالیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 24 فروری کو بھی،نیب ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی طلبی کے نوٹس زمان پارک میں وصول کروا دیے۔ عمران خان کے وکیل نے نوٹس وصول کرلیا تھا۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 9 مارچ کونیب اسلام آباد نے طلب کر رکھا ہے۔