Featuredپنجاب

ادارے اپنی بربادی کا باعث بننے والے عناصر کو سزا دیں، مریم نواز

مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر کا مریم نواز کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہیے.

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید نے عمران خان کی حمایت کرکے 4 سال ملک کو تباہ کیا، انہوں نے جج کے گھر جاکر کہا کہ نواز شریف کو سزا دو۔

مریم نواز نے کہا کہ ادارے اپنی بربادی کا باعث بننے والے عناصر کو سزا دیں،ن لیگ کی حکومت گرانے پر جنرل (ر) فیض حمید کو نشان عبرت بنایا جائے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہیے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا نائب تحصیلدار بھائی معطل

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سب سے بڑے مجرم ہیں، انہیں اُس وقت کرنل اور بریگیڈیئر فون کرکے ہدایت دیتے تھے، ثاقب نثار نے عمران خان کوصادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا، ان کی وجہ سے نااہل اور بدکردار شخص قوم پر مسلط ہوگیا۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کا گربیان اور موجودہ آرمی چیف کے پاؤں پکڑتا ہے، عمران خان اب کسی جگہ منہ دکھانے کےلائق نہیں، ان کی فیملی کے قریبی شخص نے بتایا کہ وہ لیگی ارکان سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close