Featuredخیبر پختونخواہ
الیکشن کمیشن اور گورنر کے پی کا الیکشن سے متعلق مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم
الیکشن کمیشن اور گورنر خیبر پختونخوا الیکشن کی تاریخ طے نہ کرسکے ، مشاورت بے نتیجہ ختم ہوگئی ہے ۔
پشاور میں الیکشن کمیشن نمائندوں اور گورنر کے پی کا الیکشن سے متعلق مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے ۔ کے پی می انتخابات تاریخ کی تاریخ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔
خیبر پختونخوا کے گورنر نے چیف سیکریٹری اور ٓئی جی سے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ لینے کے لیے وقت مانگا ہے ۔
گورنر کے پی کی اگلی ملاقات اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے ۔ گورنر کے پی حاجی غلام علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کے پی میں انتخابات کے انعقاد پر غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے وفد میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لاء شامل تھے۔ الیکشن کمیشن حکام نے گورنر خیبرپختو نخوا کو بریفنگ بھی دی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن،کمیشن کا وفد گورنر سے مشاورت کے لیے پہنچا ہے ،