Featuredدنیا

صدارتی الیکشن : صدر رجب طیب اردوان کے مقابلے میں متفقہ امیدوار نامزد

ترکیہ میں صدارتی الیلکشن 14 مئی کو ہونے جارہے ہیں،جہاں چھ جماعتی متحدہ اپوزیشن کے ملت اتحاد نے صدر رجب طیب اردوان کے مقابلے میں چوہتر سالہ کمال کلیچدار اوغلو کو متفقہ طور پرامیدوار نامزد کردیا ہے۔

ترک اپوزیشن کا اردوان کیخلاف مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ملت اتحاد کے سربراہی اجلاس کی میزبانی سعادت پارٹی نے کی، جس میں کمال کلیچداراوغلو کو متفقہ طور پرصدر رجب طیب اردوان کے مقابلے میں متفقہ امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

انقرہ میں ہزاروں لوگوں سے خطاب میں کمال کلیچداراوغلو کا کہنا تھا ہماری میزامن کی میز ہے اور ہم نے ملک کو امن اور خوشحالی کی جانب لے کر جانا ہے۔

کمال کلیچدار اوغلو نے اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے ہیں
کمال کلیچدار اوغلو نے اپنے حامیوں سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشاورت سے ملک پر حکومت کریں گے،اور دوبارہ پارلیمانی نظام لائیں گے،جبکہ5 دیگر رہنما ان کی حکومت میں نائب صدر کے طور پر کام کرینگے۔

ترکیہ کے صدارتی الیکشن پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ کمال کلیچداراوغلو معاشی بحران ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اورگزشتہ دنوں آنے والے حولناک زلزلے کے بعد کے حالات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ترکیہ میں گزشتہ دنوں آنے والے زلزلے میں 46 ہزار افراد جاں بحق اور ہزاروں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close