لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرکے جلسہ ، جلوس ، ریلی پر پابندی عائد کر دی
محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرکے جلسہ ، جلوس ، ریلی پر پابندی عائد کر دی۔ لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ، جس کا نفاذ آج سے شروع ہو گا جو آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی۔
پولیس نے تحریک انصاف کی ریلی میں شرکت کےلیے مال روڈ پر آنے والے متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
تحریک انصاف کی ریلی روکنے کےلیے مال روڈ پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ کینال روڈ سے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کی مال روڈ پر احتجاج کرنے پر پولیس کی جانب سے درگت بننا شروع۔ گرفتاریاں شروع #تحریک_انصاف pic.twitter.com/Pv29K4gmvG
— Muhammad Asim Naseer (@AsimNaseer81) March 8, 2023
پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے بند کردیے اور مال روڈ سے کینال کی جانب بھی راستے کو بند کردیا گیا۔
پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا اور کارکنوں کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔
پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم بھی ہوا۔ پولیس نے شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کر کے پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔