لاہور: جیل بھرو تحریک کی طرح وہ لاہور میں ریلی کا اعلان کر کے خود گھر میں چھپ گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ایسا گیدڑ ہے جس نے کارکنوں اور خواتین کو ڈھال بنایا، جیل بھرو تحریک کی طرح وہ لاہور میں ریلی کا اعلان کر کے خود گھر میں چھپ گیا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکن بلال کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے کارکن کی جان کی بھی قیمت ہے کیونکہ وہ بھی انسان ہے، ایک شخص فساد پھیلا رہا ہے اور بزدلوں کی طرح چھپ کر نوجوانوں اپنے لیے کھڑے ہونے کی تاکید کررہا ہے‘۔
مریم نواز نے کہا کہ کل بلال کے والد کی عمران خان کے ساتھ تصویر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو رویا کیونکہ اُن کے ساتھ ملازموں جیسا رویہ اختیار کیا گیا، یہ سیاسی کارکن اور اُس کے والدین تذلیل ہے، بلال کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہیے جس کا میں نے مطالبہ کیا ہے۔
میرا دل خون كے آنسو رو رہا تھا، میں نے کسی سیاسی کارکن کی اِس سے بڑی تزلیل نہیں دیکھی۔ مریم نواز#ExpressNews #BreakingNews #MaryamNawaz #ImranKhan #ZamanPark pic.twitter.com/bTJS1n9n7F
— Express News (@ExpressNewsPK) March 9, 2023
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو بھی اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ جو شخص آپ کو سڑک پر لاکر ڈنڈے کھانے کا بول رہا ہے اُس نے اپنے بچوں کو محفوظ ملک لندن میں رکھا ہوا ہے اور وہ خود پلاسٹر چڑھا کر گھر میں بیٹھا ہوا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی ٹانگ کا بہانہ کبھی ایسی بیماریوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں جن کا نام نہیں لے سکی، یہ کورٹ کیلیے بیمار اور ریلیوں کیلیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن ہوجائیں اور ایک اسمبلی میں ن لیگ جبکہ دوسری میں پی ٹی آئی کی اکثریت آجائے تو کیا گارنٹی ہے کہ یہ دوبارہ اسمبلی تحلیل نہیں کرے گا۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں خود کھڑا ہوا اور قوم کے پیسے کو بے دریض ضائع کیا، میں اگر وزیر اعظم ہوتی تو اس کو کہتی کہ یہ پیسے ادھر رکھو جو قوم کے پیسے ضمنی الیکشن میں جھونکے ہیں کیونکہ یہ ملک اور پیسہ اُن کے والد کا نہیں بلکہ بائیس کروڑ عوام کی جیتی جاگتی عوام کا ملک ہے۔